احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
19: بَابُ: فَضَائِلِ الْعَشَرَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
باب: عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 133
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا عيسى بن يونس ، حدثنا صدقة بن المثنى ابو المثنى النخعي ، عن جده رياح بن الحارث ، سمع سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل ، يقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم عاشر عشرة، فقال: " ابو بكر في الجنة، وعمر في الجنة، وعثمان في الجنة، وعلي في الجنة، وطلحة في الجنة، والزبير في الجنة، وسعد في الجنة، وعبد الرحمن في الجنة "، فقيل له: من التاسع ؟ قال: " انا ".
سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دسویں شخص تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر جنت میں ہیں، سعد جنت میں ہیں، عبدالرحمٰن جنت میں ہیں، سعید رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: نواں کون تھا؟ بولے: میں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/السنة 9 (4650)، (تحفة الأشراف: 4455)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/المنا قب 26 (3748)، 28 (3757)، مسند احمد (1/ 187) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں اور آگے کی حدیث (جس میں مذکور ہے کہ دسویں آدمی ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ہیں) میں کوئی تعارض نہیں، اس لئے کہ یہ دونوں الگ الگ مجلس کی حدیثیں ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: