احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: النَّهْيِ عَنْ صَبْرِ الْبَهَائِمِ وَعَنِ الْمُثْلَةِ
باب: جانور کو باندھ کر نشانہ لگانے اور مثلہ کرنے سے ممانعت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3185
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعبد الله بن سعيد ، قالا: حدثنا عقبة بن خالد ، عن موسى بن محمد بن إبراهيم التيمي ، عن ابيه ، عن ابي سعيد الخدري ، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم، ان يمثل بالبهائم".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کا مثلہ کرنے سے منع فرمایا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4294، ومصباح الزجاجة: 1101) (ضعیف جدا) (موسیٰ بن محمد بن ابراہیم ضعیف راوی ہے، لیکن مثلہ سے ممانعت کی حدیث صحیح ہے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 2230)

وضاحت: ۱؎: یعنی ان کا کوئی عضو کاٹنے سے مثلا ناک، کان اور ہاتھ پاؤں وغیرہ کیونکہ اس میں جانور کی تعذیب ہے، اور وہ حرام ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد جدا

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ موسى بن محمد بن إبراهيم : منكر الحديث (تق:7006) تقدم:3171

Share this: