احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: الْحِجَامَةِ
باب: حجامت (پچھنا لگوانے) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3476
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا اسود بن عامر , حدثنا حماد بن سلمة , عن محمد بن عمرو , عن ابي سلمة , عن ابي هريرة , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"إن كان في شيء مما تداوون به خير , فالحجامة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں خیر ہے تو پچھنے میں ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطب 3 (3857)، (تحفة الأشراف: 10511)، وقد أخرجہ، مسند احمد (2/242، 423) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: پچھنا لگوانے کے کافی فوائد ہیں، بالخصوص جب بدن میں خون کی کثرت ہو تو یہ نہایت مفید ہوتا ہے، اور بعض امراض میں اس سے اللہ تعالیٰ کے حکم سے فوراً آرام ہو جاتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: