احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: فَضْلِ دُعَاءِ الْحَجِّ
باب: حاجی کی دعا کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2892
حدثنا إبراهيم بن المنذر الحزامي ، حدثنا صالح بن عبد الله بن صالح مولى بني عامر، حدثني يعقوب بن يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير ، عن ابي صالح السمان ، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال:"الحجاج والعمار وفد الله، إن دعوه اجابهم، وإن استغفروه غفر لهم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حجاج اور معتمرین (حج اور عمرہ کرنے والے) اللہ کے وفد (مہمان) ہیں، اگر وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں تو وہ ان کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے، اور اگر وہ اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں تو وہ انہیں معاف کر دیتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12888، ومصباح الزجاجة: 1020) (ضعیف) (سند میں صالح بن عبد اللہ منکر الحدیث راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ صالح بن عبدالله بن صالح : منكر الحديث ، قاله البخاري (التاريخ الكبير:285/4)

Share this: