احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: مَا عَوَّذَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا عُوِّذَ بِهِ
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (دوسروں پر) دم کی دعائیں اور آپ پر کئے جانے والے دم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3520
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا جرير , عن منصور , عن ابي الضحى , عن مسروق , عن عائشة , قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا اتى المريض فدعا له , قال:"اذهب الباس رب الناس , واشف انت الشافي , لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مریض کے پاس آتے تو آپ اس کے لیے دعا فرماتے، اور کہتے: «أذهب الباس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما» اے لوگوں کے رب! تو بیماری دور فرما، اور صحت عطا کر، تو ہی صحت عطا کرنے والا ہے، شفاء اور صحت وہی ہے جو تو عطا کرے، تو ایسی شفاء عطا کر کہ پھر کوئی بیماری باقی نہ رہ جائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي 84 (4437)، المرضی 19 (5675)، صحیح مسلم/السلام 19 (2191)، سنن الترمذی/الدعوات 77 (3496)، (تحفة الأشراف: 17638)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجنائز 15 (46) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: