احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: النَّهْيِ أَنْ يَحْلِفَ بِغَيْرِ اللَّهِ
باب: اللہ کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانے کی ممانعت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2094
حدثنا محمد بن ابي عمر العدني ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن سالم بن عبد الله بن عمر ، عن ابيه ، عن عمر بن الخطاب ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم سمعه يحلف بابيه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الله ينهاكم، ان تحلفوا بآبائكم"، قال عمر: فما حلفت بها ذاكرا، ولا آثرا.
عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں باپ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا: اللہ تمہیں باپ دادا کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے، اس کے بعد میں نے کبھی باپ دادا کی قسم نہیں کھائی، نہ اپنی طرف سے، اور نہ دوسرے کی نقل کر کے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأیمان 4 (6647)، صحیح مسلم/الأیمان والنذور5 (1646)، سنن النسائی/الأیمان والنذور 4 (3798)، سنن ابی داود/الأیمان والنذور 5 (3250)، (تحفة الأشراف: 10518)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأیمان 8 (1533)، مسند احمد (2/11، 34، 69، 87، 125، 142) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: امام مسلم کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر جو کوئی قسم کھانا چاہے تو اللہ کی قسم کھائے یا چپ رہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: