احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: النَّهْيِ عَنِ الْخَلِيطَيْنِ
باب: دو چیز کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3395
حدثنا محمد بن رمح , انبانا الليث بن سعد , عن ابي الزبير , عن جابر بن عبد الله , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"نهى ان ينبذ التمر والزبيب جميعا , ونهى ان ينبذ البسر والرطب جميعا".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور اور انگور کو ملا کر، اور کچی کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 11 (1986)، سنن النسائی/الأشربة 8 (5564)، (تحفة الأشراف: 2916)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/389) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3395M
قال الليث بن سعد : حدثني عطاء بن ابي رباح المكي , عن جابر بن عبد الله , عن النبي صلى الله عليه وسلم , مثله.
لیث بن سعد کہتے ہیں کہ مجھ سے عطاء بن ابی رباح مکی نے بیان کیا، وہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے اور وہ مرفوعاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 5 (1986)، سنن ابی داود/الأشربة 8 (3703)، سنن الترمذی/الأشربة 9 (1876)، سنن النسائی/الأشربة 9 (5558)، (تحفة الأشراف: 2478)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأشربة 11 (5601)، مسند احمد (3/294، 300، 302، 317، 363، 369)، (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: