احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: بَابُ: فَضْلِ الذِّكْرِ
باب: ذکر الٰہی کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3790
حدثنا يعقوب بن حميد بن كاسب , حدثنا المغيرة بن عبد الرحمن , عن عبد الله بن سعيد بن ابي هند , عن زياد بن ابي زياد مولى ابن عياش , عن ابي بحرية , عن ابي الدرداء , ان النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"الا انبئكم بخير اعمالكم , وارضاها عند مليككم , وارفعها في درجاتكم , وخير لكم من إعطاء الذهب والورق , ومن ان تلقوا عدوكم , فتضربوا اعناقهم , ويضربوا اعناقكم", قالوا: وما ذاك يا رسول الله ؟ قال:"ذكر الله", وقال معاذ بن جبل: ما عمل امرؤ بعمل , انجى له من عذاب الله عز وجل , من ذكر الله.
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل ہو، اور تمہارے مالک کو سب سے زیادہ محبوب ہو، اور تمہارے درجات کو بلند کرتا ہو، اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے اور دشمن سے ایسی جنگ کرنے سے کہ تم ان کی گردنیں مارو، اور وہ تمہاری گردنیں ماریں بہتر ہو؟، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سا عمل ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ اللہ کا ذکر ہے۔ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دلانے والا انسان کا کوئی عمل ذکر الٰہی سے بڑھ کر نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدعوات 6 (3377)، (تحفة الأشراف: 10950)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/القرآن 7 (24)، مسند احمد (5/195، 6/447) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
وقال معاذ بن جبل:‏‏‏‏ ما عمل امرؤ بعمل ، انجى له . ¤ إسناده ضعيف / ت 3377ب.

Share this: