احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: الْحِلْمِ
باب: حلم اور بردباری کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4186
حدثنا حرملة بن يحيى , حدثنا عبد الله بن وهب , حدثني سعيد بن ابي ايوب , عن ابي مرحوم , عن سهل بن معاذ بن انس , عن ابيه , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"من كظم غيظا وهو قادر على ان ينفذه , دعاه الله على رءوس الخلائق يوم القيامة , حتى يخيره في اي الحور شاء".
معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے غصے پر قابو پا لیا اس حال میں کہ وہ اس کے کر گزرنے پر قادر تھا، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو تمام مخلوق کے سامنے بلائے گا، اور اختیار دے گا کہ وہ جس حور کو چاہے اپنے لیے چن لے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأدب 3 (4777)، سنن الترمذی/البروالصلة 74 (2021)، وصفة القیامة 48 (2493)، (تحفة الأشراف: 11298)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/438، 440) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: