احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

159: . بَابُ: مَا جَاءَ فِي انْتِظَارِ الْخُطْبَةِ بَعْدَ الصَّلاَةِ
باب: نماز کے بعد خطبہ کا انتظار کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1290
حدثنا هدية بن عبد الوهاب ، وعمرو بن رافع البجلي ، قالا: حدثنا الفضل بن موسى ، حدثنا ابن جريج ، عن عطاء ، عن عبد الله بن السائب ، قال: حضرت العيد مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فصلى بنا العيد، ثم قال:"قد قضينا الصلاة، فمن احب ان يجلس للخطبة فليجلس، ومن احب ان يذهب فليذهب".
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عید میں حاضر ہوا، تو آپ نے ہمیں عید کی نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ہم نماز ادا کر چکے، لہٰذا جو شخص خطبہ کے لیے بیٹھنا چاہے بیٹھے، اور جو جانا چاہے جائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 253 (1155)، سنن النسائی/العیدین 14 (1572)، (تحفة الأشراف: 5315) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: