احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: الاِطِّلاَءِ بِالنُّورَةِ
باب: بال صاف کرنے کے لیے چونے کا پتھر (بال صفا پاؤڈر) لگانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3751
حدثنا علي بن محمد , حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله , حدثنا حماد بن سلمة , عن ابي هاشم الرماني , عن حبيب بن ابي ثابت , عن ام سلمة , ان النبي صلى الله عليه وسلم: كان"إذا اطلى , بدا بعورته فطلاها بالنورة , وسائر جسده اهله".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بال صاف کرنے کا پاؤڈر لگاتے تو پہلے آپ اپنی شرمگاہ پر ملتے، پھر باقی بدن پر آپ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن ملتیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18146، ومصباح الزجاجة: 1311) (ضعیف) (سند میں حبیب بن أبی ثابت اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے مابین انقطاع ہے، اس لئے کہ حبیب نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سنا نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قال البوصيري : ” رجاله ثقات وهو منقطع ، حبيب بن أبي ثابت لم يسمع من أم سلمة “ ۔

Share this: