احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
31: بَابُ: فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ
باب: اہل بدر کے مناقب و فضائل۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 160
حدثنا علي بن محمد ، وابو كريب ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا سفيان ، عن يحيى بن سعيد ، عن عباية بن رفاعة ، عن جده رافع بن خديج ، قال: جاء جبريل او ملك إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: " ما تعدون من شهد بدرا فيكم "، قالوا: خيارنا، قال: " كذلك هم عندنا خيار الملائكة ".
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام یا کوئی اور فرشتہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور عرض کیا: آپ اپنے میں شرکائے بدر کو کیسا سمجھتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: وہ ہم میں سب سے بہتر ہیں، اس فرشتہ نے کہا: اسی طرح ہمارے نزدیک وہ (شرکائے بدر) سب سے بہتر ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3565، ومصباح الزجاجة: 60)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/465) (صحیح) (اس حدیث کو امام بخاری نے (7/311) بطریق یحییٰ بن سعید عن معاذ بن رفاعہ عن أبیہ ذکر کیا ہے، یہ نقل کرنے کے بعد بوصیری کہتے ہیں کہ اگر یہ یعنی سند ابن ماجہ محفوظ ہے تو یہ جائز ہے کہ یحییٰ بن سعید کے اس حدیث میں دو شیخ ہیں، اور سب ثقہ ہیں)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے غزوہ بدر کی بڑی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اس لئے کہ شرکاء بدر انسان ہی نہیں بلکہ فرشتوں میں بھی سب سے افضل اور بہتر لوگ ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: