احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: النَّفْثِ فِي الرُّقْيَةِ
باب: دم (جھاڑ پھونک) کرتے وقت پھونکنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3528
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , وعلي بن ميمون الرقي , وسهل بن ابي سهل , قالوا: حدثنا وكيع , عن مالك بن انس , عن الزهري , عن عروة , عن عائشة , ان النبي صلى الله عليه وسلم"كان ينفث في الرقية".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا پڑھ کر (منتر) کو پھونکا کرتے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16603) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی دعا پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیتے تھے، یا دوسرے پر پڑھ کر پھونکتے تھے، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جھاڑ پھونک جائزہے، بشرطیکہ وہ کتاب و سنت سے ثابت دعاؤوں کے ذریعے ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: