2: بَابُ: دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3833
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا عبد الله بن نمير , عن موسى بن عبيدة , عن محمد بن ثابت , عن ابي هريرة , قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول:"اللهم انفعني بما علمتني , وعلمني ما ينفعني , وزدني علما , والحمد لله على كل حال , واعوذ بالله من عذاب النار".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وزدني علما والحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من عذاب النار» ”اے اللہ! مجھے اس علم سے فائدہ پہنچا جو تو نے مجھے سکھایا، اور مجھے وہ علم سکھا جو میرے لیے نفع بخش ہو، اور میرے علم میں زیادتی عطا فرما، اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں شکر ہے، میں جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں“۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدعوات 129 (3599)، (تحفة الأشراف: 14356) (صحیح) (آخری فقرہ والحمد للہ...... کے علاوہ حدیث صحیح ہے، اور یہ مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 251، سند میں موسیٰ بن عبیدہ ضعیف راوی ہیں، لیکن دوسرے شواہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح دون والحمد
قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
ضعيف / تقدم:251