احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

77: بَابُ: مَا جَاءَ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ الَّذِي لَمْ يَطْعَمْ
باب: کھانا نہ کھانے والے بچے کے پیشاب کا حکم۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 522
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو الاحوص ، عن سماك بن حرب ، عن قابوس بن ابي المخارق ، عن لبابة بنت الحارث ، قالت: بال الحسين بن علي في حجر النبي صلى الله عليه وسلم، فقلت: يا رسول الله اعطني ثوبك، والبس ثوبا غيره، فقال:"إنما ينضح من بول الذكر، ويغسل من بول الانثى".
لبابہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں پیشاب کر دیا، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے اپنا کپڑا دے دیجئیے اور دوسرا کپڑا پہن لیجئیے (تاکہ میں اسے دھو دوں)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچے کے پیشاب پہ پانی چھڑکا جاتا ہے، اور بچی کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 137 (375)، (تحفة الأشراف: 18055)، ویأتی عند المؤلف في تعبیر الرؤیا (3923) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: ابوداؤد کی ایک روایت میں  «مالم يطعم»  (جب تک وہ کھانا نہ کھانے لگے) کی قید ہے، اس لئے جو روایتیں مطلق ہیں مقید پر محمول کی جائیں گی، مؤلف نے ترجمۃ الباب میں «الصبى الذي لم يطعم»  کہہ کر اسی جانب اشارہ کیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: