احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: حَرِيمِ الْبِئْرِ
باب: کنویں کی چوحدی (رقبہ) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2486
حدثنا الوليد بن عمرو بن سكين ، حدثنا محمد بن عبد الله بن المثنى ، ح وحدثنا الحسن بن محمد بن الصباح ، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء ، قالا: حدثنا إسماعيل المكي ، عن الحسن ، عن عبد الله بن مغفل ، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من حفر بئرا فله اربعون ذراعا عطنا لماشيته".
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کنواں کھودے تو اس کے گرد چالیس ہاتھ تک کی زمین اس کی ہو گی، اس کے جانوروں کو پانی پلانے اور بٹھانے کے لیے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9655، ومصباح الزجاجة: 876)، سنن الدارمی/البیوع 82 (2668) (حسن) (سند میں اسماعیل بن مسلم المکی ضعیف راوی ہیں، اور حسن بصری مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن شاہد کی وجہ سے حدیث حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 251)

وضاحت: ۱؎: یعنی کنویں کی ہر جانب چالیس ہاتھ تک اس کا علاقہ ہو گا کیونکہ عادتاً اتنی جگہ جانوروں کے لئے کافی ہو جاتی ہے، اور بعضوں نے کہا یہ جب ہے کہ کنویں کی گہرائی چالیس ہاتھ ہو اگر اس سے زیادہ ہو تو اتنے ہی ہاتھ ہر طرف جگہ ملے گی۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: