احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

87: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْمَسْحِ بِغَيْرِ تَوْقِيتٍ
باب: موزوں پر مسح کے لیے مدت کی حد نہ ہونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 557
حدثنا حرملة بن يحيى ، وعمرو بن سواد المصريان ، قالا: حدثنا عبد الله بن وهب ، انبانا يحيى بن ايوب ، عن عبد الرحمن بن رزين ، عن محمد بن يزيد بن ابي زياد ، عن ايوب بن قطن ، عن عبادة بن نسي ، عن ابي بن عمارة ، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد صلى في بيته القبلتين كلتيهما، انه قال لرسول الله صلى الله عليه وسلم امسح على الخفين ؟ قال:"نعم"، قال: يوما، قال:"ويومين"، قال: وثلاثا حتى بلغ سبعا، قال له:"وما بدا لك".
ابی بن عمارہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں دونوں قبلوں کی جانب نماز پڑھی تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کہا: ایک دن تک؟ آپ نے فرمایا: ہاں، کہا: دو دن تک؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کہا: تین دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، یہاں تک کہ سات تک پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جب تک تمہارا دل چاہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 60 (158)، (تحفة الأشراف: 6) (ضعیف) (اس کی سند میں محمد بن یزید مجہول الحال ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 158 ببعض الإختلاف في السند

Share this: