احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

100: . بَابٌ في الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ الْعَوْدَ تَوَضَّأَ
باب: جنبی اگر دوبارہ ہمبستری کرنا چاہے تو وضو کرے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 587
حدثنا محمد بن عبد الملك بن ابي الشوارب ، حدثنا عبد الواحد بن زياد ، حدثنا عاصم الاحول ، عن ابي المتوكل ، عن ابي سعيد الخدري ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اتى احدكم اهله، ثم اراد ان يعود فليتوضا".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کرے پھر دوبارہ ہمبستری کرنا چاہے، تو وضو کر لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 6 (308)، سنن ابی داود/الطہارة 86 (220)، سنن الترمذی/الطہارة 107 (141)، سنن النسائی/الطہارة 169 (263)، (تحفة الأشراف: 4250)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/7، 21، 28) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس میں نفاست، نظافت، صفائی اور لذت سب کچھ ہے، علماء نے کہا ہے کہ جنبی جب کھانے یا پینے یا جماع یا سونے کا ارادہ کرے، تو اپنا عضو تناسل دھو ڈالے، اور نماز کا سا وضو کر لے، اور بعضوں نے کہا کہ جنبی جب کھانے یا پینے کا ارادہ کرے تو صرف ہاتھ دھو لینا کافی ہے، اور وضو سے یہی مراد ہے، اور جمہور کا یہی قول ہے «واللہ اعلم»۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: