احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: بَابُ: مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامُ رَمَضَانَ قَدْ فَرَّطَ فِيهِ
باب: کوتاہی سے میت کے رہ جانے والے روزوں کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1757
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا قتيبة ، حدثنا عبثر ، عن اشعث ، عن محمد بن سيرين ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من مات وعليه صيام شهر فليطعم عنه مكان كل يوم مسكين ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مر جائے، اور اس پہ رمضان کے روزے ہوں تو اس کی جانب سے ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلایا جائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصوم 23 (718)، (تحفة الأشراف: 8423) (صحیح) (اس کی سند میں محمد بن سیرین کا ذکر وہم ہے، سنن ترمذی میں صرف ”محمد“ کا ذکر بغیر کسی نسبت کے ہے، امام ترمذی کہتے ہیں کہ محمد سے میرے نزدیک ابن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ ہیں، اور اس حدیث کو ہم مرفوعاً اسی طریق سے جانتے ہیں، اور صحیح ابن عمر رضی اللہ عنہما سے موقوفاً ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح ابن خزیمہ 2056، وکامل ابن عدی 1؍365، اور محمد بن عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ سوء حفظ کی وجہ سے ضعیف ہیں، حافظ ابن حجر کہتے ہیں: صدوق سئی الحفظ جداً، صدوق ہیں، اور حافظہ بہت برا ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 718

Share this: