احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: الْمُسْلِمُونَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
باب: مسلمان اللہ تعالیٰ کے حفظ و امان میں ہیں۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3945
حدثنا عمرو بن عثمان بن سعيد بن كثير بن دينار الحمصي , حدثنا احمد بن خالد الوهبي , حدثنا عبد العزيز بن ابي سلمة الماجشون , عن عبد الواحد بن ابي عون , عن سعد بن إبراهيم , عن حابس اليماني , عن ابي بكر الصديق , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من صلى الصبح فهو في ذمة الله , فلا تخفروا الله في عهده , فمن قتله , طلبه الله حتى يكبه في النار على وجهه".
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز فجر پڑھی وہ اللہ تعالیٰ کے حفظ و امان یعنی پناہ میں ہے، اب تمہیں چاہیئے کہ تم اللہ کے ذمہ و عہد کو نہ توڑو، پھر جو ایسے شخص کو قتل کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے بلا کر جہنم میں اوندھا منہ ڈالے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6591)، ومصباح الزجاجة: 1383)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/10) (صحیح) (سند میں سعد بن ابراہیم اور حابس کے درمیان انقطاع ہے، لیکن طبرانی نے صحیح سند سے روایت کی ہے، اس لئے یہ صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: