احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاَةٌ
باب: شراب پینے والے کی نماز قبول نہ ہونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3377
حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم الدمشقي , حدثنا الوليد بن مسلم , حدثنا الاوزاعي , عن ربيعة بن يزيد , عن ابن الديلمي , عن عبد الله بن عمرو , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من شرب الخمر وسكر , لم تقبل له صلاة اربعين صباحا , وإن مات دخل النار , فإن تاب تاب الله عليه , وإن عاد فشرب فسكر , لم تقبل له صلاة اربعين صباحا , فإن مات دخل النار , فإن تاب تاب الله عليه , وإن عاد فشرب فسكر , لم تقبل له صلاة اربعين صباحا , فإن مات دخل النار , فإن تاب تاب الله عليه , وإن عاد كان حقا على الله ان يسقيه من ردغة الخبال يوم القيامة", قالوا: يا رسول الله، وما ردغة الخبال ؟ قال:"عصارة اهل النار".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شراب پی کر مست ہو جائے (نشہ ہو جائے) اس کی نماز چالیس روز تک قبول نہیں ہوتی، اور اگر وہ اس دوران مر جائے تو وہ جہنم میں جائے گا، لیکن اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا، پھر اگر وہ توبہ سے پھر جائے اور شراب پئے، اور اسے نشہ آ جائے تو چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ اس دوران مر گیا تو جہنم میں جائے گا، لیکن اگر وہ پھر توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا، اگر وہ پھر پی کر بدمست ہو جائے تو پھر اس کی نماز چالیس روز تک قبول نہیں ہو گی، اور وہ اسی حالت میں مر گیا تو جہنم میں جائے گا، اور اگر اس نے پھر توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اب اگر وہ (اس کے بعد بھی) پئے تو اللہ تعالیٰ کے لیے حق ہو گا کہ اسے قیامت کے دن «ردغۃ الخبال» پلائے، لوگوں نے سوال کیا: اللہ کے رسول! یہ «ردغۃ الخبال» کیا ہے؟ فرمایا: جہنمیوں کا پیپ۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الأشربة 43 (5667)، (تحفة الأشراف: 8843)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأشربة 1 (1862)، مسند احمد (2/35، 176، 189، 197، 5/171، 6/460) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: معاذ اللہ، شراب پینی، اور اتنی کہ آدمی مست ہو جائے، اور ہوش کھو دے،کتنا بڑا سخت گناہ ہے، توراۃ، اور انجیل میں بھی اس کی بہت برائی آئی ہے، اور حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تیسری بار اگر شراب پئے تو توبہ قبول نہ ہو گی، اور ضرور عذاب ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: