احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: مَا جَاءَ فِي التَّشَهُّدِ
باب: تشہد کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 899
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا الاعمش ، عن شقيق بن سلمة ، عن عبد الله بن مسعود . ح وحدثنا ابو بكر بن خلاد الباهلي ، حدثنا يحيى بن سعيد ، حدثنا الاعمش ، عن شقيق ، عن عبد الله بن مسعود ، قال: كنا إذا صلينا مع النبي صلى الله عليه وسلم قلنا: السلام على الله قبل عباده، السلام على جبرائيل وميكائيل، وعلى فلان وفلان يعنون: الملائكة، فسمعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"لا تقولوا: السلام على الله، فإن الله هو السلام، فإذا جلستم فقولوا: التحيات لله والصلوات والطيبات، السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته، السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين، فإنه إذا قال ذلك اصابت كل عبد صالح في السماء والارض اشهد ان لا إله إلا الله، واشهد ان محمدا عبده ورسوله".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو کہتے: «السلام على الله قبل عباده السلام على جبرائيل وميكائيل وعلى فلان وفلان»  سلام ہو اللہ پر اس کے بندوں سے پہلے، اور سلام ہو جبرائیل و میکائیل اور فلاں فلاں پر، اور وہ مراد لیتے تھے (فلاں اور فلاں سے) فرشتوں کو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کہتے سنا تو فرمایا: تم  «السلام على الله» نہ کہو، کیونکہ اللہ ہی سلام ہے، لہٰذا جب تم تشہد کے لیے بیٹھو تو کہو  «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين»  عمدہ آداب و تسلیمات اللہ کے لیے ہیں اور نماز اور اچھی باتیں سب اسی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، ہم پر سلام ہو، اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی جب بندہ یہ کہتا ہے تو یہ دعا ہر اس نیک بندے کو پہنچ جاتی ہے جو آسمان و زمین میں ہے، «أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله»  میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 148 (831)، 150 (835)، العمل في الصلاة 4 (2397)، الاستئذان 3 (6230)، 28 (6260)، الدعوات 17 (6328)، التوحید 5 (7129)، صحیح مسلم/الصلاة 16 (402)، سنن ابی داود/الصلاة 182 (968)، سنن النسائی/التطبیق 100 (1163)، السہو 41 (1278)، 43 (1280)، 56 (1299)، (تحفة الأشراف: 9242، 9245، 9296، 9314)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 100 (289)، النکاح 16 (1105)، مسند احمد (1/376، 382، 408، 413، 414، 422، 423، 428، 431، 437، 439، 440، 450، 464، 469) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 899M
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا عبد الرزاق ، انبانا الثوري ، عن منصور ، والاعمش ، وحصين ، وابي هاشم ، وحماد ، عن ابي وائل ، وعن ابي إسحاق ، عن الاسود ، وابي الاحوص ، عن عبد الله بن مسعود ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، نحوه.
اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مرفوعاً مروی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 899M
حدثنا محمد بن معمر ، حدثنا قبيصة ، انبانا سفيان ، عن الاعمش ، ومنصور ، وحصين ، عن ابي وائل ، عن عبد الله بن مسعود . ح قال: وحدثنا سفيان ، عن ابي إسحاق ، عن ابي عبيدة ، والاسود ، وابي الاحوص ، عن عبد الله بن مسعود ، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يعلمهم التشهد فذكر نحوه.
اس سند سے بھی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں تشہد سکھاتے تھے، پھر آگے پہلی حدیث کے مانند بیان کیا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: