احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: إِفْشَاءِ السَّلاَمِ
باب: سلام کو عام کرنے اور پھیلانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3692
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا ابو معاوية , وابن نمير , عن الاعمش , عن ابي صالح , عن ابي هريرة , قال , قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"والذي نفسي بيده , لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا , ولا تؤمنوا حتى تحابوا , اولا ادلكم على شيء إذا فعلتموه تحاببتم , افشوا السلام بينكم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک کہ تم مومن نہ بن جاؤ، اور اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے ہو جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرنے لگو، کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے کرنے لگو تو تم میں باہمی محبت پیدا ہو جائے (وہ یہ کہ) آپس میں سلام کو عام کرو اور پھیلاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: حدیث أبي معاویة تقد م تخریجہ في السنة برقم: (68)، حدیث عبداللہ بن نمیر تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12431)، وقد أخرجہ: مسند احمد2/391، 495) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: