احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ
باب: بارش کی رات میں باجماعت نماز کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 936
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا إسماعيل بن إبراهيم ، عن خالد الحذاء ، عن ابي المليح ، قال: خرجت في ليلة مطيرة، فلما رجعت استفتحت، فقال ابي : من هذا ؟، قال: ابو المليح، قال:"لقد رايتنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الحديبية، واصابتنا سماء لم تبل اسافل نعالنا، فنادى منادي رسول الله صلى الله عليه وسلم صلوا في رحالكم".
ابوملیح کہتے ہیں کہ میں بارش والی رات میں (گھر سے) نکلا، جب واپس آیا تو میں نے دروازہ کھلوایا، میرے والد (اسامہ بن عمیر ھذلی رضی اللہ عنہ) نے اندر سے پوچھا: کون؟ میں نے جواب دیا: ابوالملیح، انہوں نے کہا: ہم نے دیکھا کہ ہم حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، اور بارش ہونے لگی اور ہمارے جوتوں کے تلے بھی نہ بھیگے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا: «صلوا في رحالكم» اپنے اپنے ٹھکانوں پر نماز پڑھ لو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 213 (1057، 1058)، سنن النسائی/الإمامة 51 (855)، (تحفة الأشراف: 133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/74، 75) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جماعت میں حاضر ہونا معاف کر دیا تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: