احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: مَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ مِنَ الأَمْوَالِ
باب: جن مالوں میں زکاۃ واجب ہے اس کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1814
حدثنا عمرو بن سواد المصري ، حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرني سليمان بن بلال ، عن شريك بن ابي نمر ، عن عطاء بن يسار ، عن معاذ بن جبل ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم: بعثه إلى اليمن، وقال له: " خذ الحب من الحب، والشاة من الغنم، والبعير من الإبل، والبقرة من البقر ".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا اور فرمایا: (زکاۃ میں) غلہ میں سے غلہ، بکریوں میں سے بکری، اونٹوں میں سے اونٹ، اور گایوں میں سے گائے لو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة 11 (1599)، (تحفة الأشراف: 11348) (ضعیف) (عطاء بن یسار اور معاذ رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 3544)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 1599

Share this: