احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: دُخُولِ الْحَرَمِ
باب: حرم میں داخل ہونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2939
حدثنا ابو كريب ، حدثنا إسماعيل بن صبيح ، حدثنا مبارك بن حسان ابو عبد الله ، عن عطاء بن ابي رباح ، عن عبد الله بن عباس ، قال:"كانت الانبياء تدخل الحرم مشاة حفاة، ويطوفون بالبيت، ويقضون المناسك حفاة مشاة".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انبیاء کرام (علیہ السلام) حرم میں پیدل اور ننگے پاؤں داخل ہوتے تھے، اور بیت اللہ کا طواف کرتے تھے، اور حج کے سارے ارکان ننگے پاؤں اور پیدل چل کر ادا کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5957، ومصباح الزجاجة: 1035) (ضعیف) (سند میں مبارک بن حسان منکر الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ مبارك بن حسان : لين الحديث (تقدم:2710)

Share this: