احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: بَابُ: كَرَاهِيَةِ الْوَحْدَةِ
باب: تنہائی کی کراہت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3768
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا وكيع , عن عاصم بن محمد , عن ابيه , عن ابن عمر , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لو يعلم احدكم ما في الوحدة , ما سار احد بليل وحده".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی کو تنہائی کی برائی اور خرابی معلوم ہو جاتی، تو وہ کبھی رات میں تنہا نہ چلتا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجہاد 135 (2998)، سنن الترمذی/الجہاد 4 (1673)، (تحفة الأشراف: 7419)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/23، 24، 60، 86، 112، 120)، سنن الدارمی/الاسئذان 47 (2721) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: غزوہ خندق کے موقع پر زبیر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جاسوسی کے لیے تنہا بھیجا تھا، اس سے معلوم ہوا کہ کسی جنگی ضرورت کے پیش نظر اکیلے سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: