احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: حَقِّ الْيَتِيمِ
باب: یتیم کے حق کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3678
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا يحيى بن سعيد القطان , عن ابن عجلان , عن سعيد بن ابي سعيد , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اللهم إني احرج حق الضعيفين , اليتيم والمراة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میں دو کمزوروں ایک یتیم اور ایک عورت کا حق مارنے کو حرام قرار دیتا ہوں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13047، ومصباح الزجاجة: 1281)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/439) (حسن)

وضاحت: ۱؎: بیوہ اور یتیم دونوں کا مال کھا جانا اور اس میں الٹ پھیر کرنا سخت گناہ ہے، اگرچہ اور کسی کا مال کھا جانا حرام اور گناہ ہے، مگر ان دونوں کا مال ناجائز طور پر کھانا نہایت سخت گناہ ہے، اس لئے کہ یہ دونوں ناتواں اور کمزور ہیں، روزی کمانے کی ان میں قدرت نہیں ہے، تو ان کو اور دینا چاہیے نہ کہ انہی کا مال لے لینا، بہت بدبخت ہیں وہ لوگ جو یتیم اور بیوہ کا مال ناحق کھا لیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: