احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: الرَّجُلِ يُكَنَّى قَبْلَ أَنْ يُولَدَ لَهُ
باب: اولاد ہونے سے پہلے کنیت رکھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3738
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا يحيى بن ابي بكير , حدثنا زهير بن محمد , عن عبد الله بن محمد بن عقيل , عن حمزة بن صهيب , ان عمر , قال لصهيب : ما لك تكتني بابي يحيى وليس لك ولد ؟ قال:"كناني رسول الله صلى الله عليه وسلم بابي يحيى".
حمزہ بن صہیب سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے صہیب رضی اللہ عنہ سے کہا کہ تم اپنی کنیت ابویحییٰ کیوں رکھتے ہو؟ حالانکہ تمہیں کوئی اولاد نہیں ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری کنیت ابویحییٰ رکھی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4959، ومصباح الزجاجة: 1307)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/16) (حسن) (سند میں عبداللہ بن محمد بن عقیل منکر الحدیث ہے، لیکن عمر رضی اللہ عنہ کے ابوداود کے شاہد سے یہ حسن ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 33)

وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ اولاد ہونے سے پہلے بھی آدمی کنیت رکھ سکتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ابن عقيل ضعيف (تقدم:352) ¤ وللحديث شواهد ضعيفة عند أحمد (333/4 ، 16/6) والحاكم (398/3) وغيرهما

Share this: