احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: الْخُسُوفِ
باب: زمین کے دھنسنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4059
حدثنا نصر بن علي الجهضمي , حدثنا ابو احمد , حدثنا بشير بن سلمان , عن سيار , عن طارق , عن عبد الله , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"بين يدي الساعة , مسخ وخسف وقذف".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے پہلے مسخ، (صورتوں کی تبدیلی ہونا) زمین کا دھنسنا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش ہو گی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9323، ومصباح الزجاجة: 1435) (صحیح) (سند میں سیار ابو الحکم اور طارق بن شہاب کے مابین انقطاع ہے لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1787)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: