احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا
باب: مجاہد کو سامان جہاد فراہم کرنے کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2758
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يونس بن محمد ، حدثنا ليث بن سعد ، عن يزيد بن عبد الله بن الهاد ، عن الوليد بن ابي الوليد ، عن عثمان بن عبد الله بن سراقة ، عن عمر بن الخطاب ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"من جهز غازيا في سبيل الله حتى يستقل، كان له مثل اجره حتى يموت او يرجع".
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو شخص اللہ کی راہ کے کسی مجاہد کو ساز و سامان سے لیس کر دے یہاں تک کہ اسے مزید کسی چیز کی ضرورت نہ رہ جائے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا مجاہد کو، یہاں تک کہ وہ مر جائے یا اپنے گھر لوٹ آئے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10605، ومصباح الزجاجة: 974)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/20، 53) (ضعیف) (سند میں ولید بن أبو ولید ضعیف ہے، اور عثمان بن عبد اللہ کی عمر رضی اللہ عنہ سے رو ایت مرسل و منقطع ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: