احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

108: . بَابُ: الْحَجِّ مَاشِيًا
باب: پیدل حج کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3119
حدثنا إسماعيل بن حفص الابلي ، حدثنا يحيى بن يمان ، عن حمزة بن حبيب الزيات ، عن حمران بن اعين ، عن ابي الطفيل ، عن ابي سعيد ، قال:"حج النبي صلى الله عليه وسلم واصحابه مشاة من المدينة إلى مكة، وقال: اربطوا اوساطكم بازركم، ومشى خلط الهرولة".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے مدینہ سے مکہ پیدل چل کر حج کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے تہ بند اپنی کمر میں باندھ لو، اور آپ ایسی چال چلے جس میں دوڑ ملی ہوئی تھی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4089، ومصباح الزجاجة: 1082) (ضعیف) (سند میں حمران بن اعین الکوفی ضعیف ہیں، آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 2734)

وضاحت: ۱؎: کسی حدیث میں یہ ثابت نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حج میں کہیں دوڑ کر چلے ہوں سوائے دو مقاموں کے ایک تو طواف قدوم کے پہلے تین پھیروں میں، دوسرے صفا اور مروہ میں دو نشانوں کے درمیان۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ حمران بن أعين : ضعيف رمي بالرفض (تق:1514) ومن أجله ضعفه البوصيري والصواب معه دون الحاكم والذهبي (442/1)

Share this: