احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: مَا جَاءَ فِيمَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْكَفَنِ
باب: کفن کے لیے کون سا کپڑا اچھا اور مستحب ہے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1472
حدثنا محمد بن الصباح ، انبانا عبد الله بن رجاء المكي ، عن عبد الله بن عثمان بن خثيم ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خير ثيابكم البياض، فكفنوا فيها موتاكم، والبسوها".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، لہٰذا تم اپنے مردوں کو اسی میں کفناؤ، اور اسی کو پہنو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/اللباس 16 (4061)، سنن الترمذی/الجنائز 18 (994)، (تحفة الأشراف: 5534)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/231، 247، 274، 368، 355، 363)، (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: (3566) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: