احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: مَا يُرْجَى مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
باب: روز قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4293
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا يزيد بن هارون , انبانا عبد الملك , عن عطاء , عن ابي هريرة , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"إن لله مائة رحمة , قسم منها رحمة بين جميع الخلائق , فبها يتراحمون , وبها يتعاطفون , وبها تعطف الوحش على اولادها , واخر تسعة وتسعين رحمة , يرحم بها عباده يوم القيامة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں، ان میں سے ایک رحمت کو تمام مخلوقات کے درمیان تقسیم کر دیا ہے، اسی کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر رحم اور شفقت کرتے ہیں، اور اسی وجہ سے وحشی جانور اپنی اولاد پر رحم کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ننانوے رحمتیں محفوظ کر رکھی ہیں، ان کے ذریعے وہ قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم کرے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/التوبة 4 (2752)، (تحفة الأشراف: 14183)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأدب 19 (6000)، الرقاق 19 (6469) سنن الترمذی/الدعوات 100 (3541)، مسند احمد (2/434)، سنن الدارمی/الرقاق 69 (2827) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: