احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: بَابُ: الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ
باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2991
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن محمد ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا سفيان ، عن بيان ، وجابر ، عن الشعبي ، عن وهب بن خنبش ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"عمرة في رمضان، تعدل حجة".
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11797، ومصباح الزجاجة: 1048)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 3/353، 4/177، 186) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: