احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الرُّجُوعِ فِي الْهِبَةِ
باب: ہبہ کر کے واپس لینے کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2384
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، عن عوف ، عن خلاس ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن مثل الذي يعود في عطيته كمثل الكلب اكل حتى إذا شبع قاء ثم عاد في قيئه فاكله".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو ہبہ کر کے واپس لے اس کتے جیسی ہے جو خوب آسودہ ہو کر کھا لے، پھر قے کر کے اسے چاٹے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12305، ومصباح الزجاجة: 835)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/259، 430، 492) (صحیح) (خلاس اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، اس لئے کہ خلاس نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کچھ نہیں سنا ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 6 64 و سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1699)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: