احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: أَسْمَاءِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
باب: اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3860
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا عبدة بن سليمان , عن محمد بن عمرو , عن ابي سلمة , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن لله تسعة وتسعين اسما , مائة إلا واحدا , من احصاها دخل الجنة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نناوے نام ہیں ایک کم سو، جو انہیں یاد (حفظ) کرے ۱؎ تو وہ شخص جنت میں داخل ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15067)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الشروط 18 (2736)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 2 (2677)، سنن الترمذی/الدعوات 83 (3506)، مسند احمد (2/458، 499، 503) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی ان ناموں کی پوری پوری معرفت حاصل ہو، اور ان میں پائے جانے والے معانی و مفاہیم کے جو تقاضے ہیں ان کے مطابق زندگی گزارے، تو ان شاء اللہ وہ جنت کا مستحق ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: