احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: فِتْنَةِ الْمَالِ
باب: مال دولت کا فتنہ۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3995
حدثنا عيسى بن حماد المصري , انبانا الليث بن سعد , عن سعيد المقبري , عن عياض بن عبد الله , انه سمع ابا سعيد الخدري , يقول: قام رسول الله صلى الله عليه وسلم فخطب الناس , فقال:"لا والله ما اخشى عليكم ايها الناس إلا ما يخرج الله لكم من زهرة الدنيا", فقال له رجل: يا رسول الله , اياتي الخير بالشر ؟ فسكت رسول الله صلى الله عليه وسلم ساعة , ثم قال:"كيف قلت ؟", قال: قلت: وهل ياتي الخير بالشر ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الخير لا ياتي إلا بخير , او خير هو إن كل ما ينبت الربيع يقتل حبطا , او يلم إلا آكلة الخضر اكلت , حتى إذا امتلات امتدت خاصرتاها , استقبلت الشمس فثلطت وبالت , ثم اجترت فعادت فاكلت , فمن ياخذ مالا بحقه يبارك له , ومن ياخذ مالا بغير حقه فمثله كمثل الذي ياكل ولا يشبع".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور خطبہ دیتے ہوئے لوگوں سے فرمایا: اللہ کی قسم، لوگو! مجھے تمہارے متعلق کسی بات کا خوف نہیں، ہاں صرف اس بات کا ڈر ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں دنیاوی مال و دولت سے نوازے گا، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا خیر (مال و دولت) سے شر پیدا ہوتا ہے؟ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، پھر قدرے سکوت کے بعد فرمایا: تم نے کیسے کہا تھا؟ میں نے عرض کیا: کیا خیر (یعنی مال و دولت کی زیادتی) سے شر پیدا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیر سے تو خیر ہی پیدا ہوتا ہے، اور کیا وہ مال خیر ہے؟ ہر وہ سبزہ جسے موسم بہار اگاتا ہے، جانور کا پیٹ پھلا کر بدہضمی سے مار ڈالتا ہے، یا مرنے کے قریب کر دیتا ہے، مگر اس جانور کو جو گھاس کھائے یہاں تک کہ جب پیٹ پھول کر اس کے دونوں پہلو تن جائیں تو دھوپ میں چل پھر کر، پاخانہ پیشاب کرے، اور جگالی کر کے ہضم کر لے، اور واپس آ کر پھر کھائے، تو اسی طرح جو شخص مال کو جائز طریقے سے حاصل کرے گا، تو اس کے مال میں برکت ہو گی، اور جو اسے ناجائز طور پر حاصل کرے گا، تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی کھاتا رہے اور آسودہ نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 41 (1052)، (تحفة الأشراف: 4273)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجمعة 28 (921)، الزکاة 47 (1465)، الجہاد 37 (2842)، الرقاق 7 (6427)، سنن النسائی/الزکاة 81 (2582)، مسند احمد (3/7، 91) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: