احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: مَنْ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ
باب: بیوی کی لونڈی سے صحبت کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2551
حدثنا حميد بن مسعدة ، حدثنا خالد بن الحارث ، حدثنا سعيد ، عن قتادة ، عن حبيب بن سالم ، قال: اتي النعمان بن بشير برجل غشي جارية امراته، فقال: لا اقضي فيها إلا بقضاء رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"إن كانت احلتها له جلدته مائة وإن لم تكن اذنت له رجمته".
حبیب بن سالم کہتے ہیں کہ نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا شخص لایا گیا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے صحبت کر لی تھی، تو نعمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے مطابق ہی فیصلہ کروں گا، پھر کہا: اگر اس کی عورت نے اسے اس لونڈی کے ساتھ صحبت کرنے کی اجازت دی ہے تو میں اس شخص کو سو کوڑے لگاؤں گا، اور اگر اس نے اجازت نہیں دی ہے تو میں اسے رجم کروں گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 28 (4458، 4459)، سنن الترمذی/الحدود 21 (1451)، سنن النسائی/النکاح 70 (3362)، (تحفة الأشراف: 11613)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/272، 276، 277)، سنن الدارمی/الحدود 20 (2374) (ضعیف) (سند میں حبیب بن سالم کے بارے میں بخاری نے کہا: فیہ نظر)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: