احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: صِفَةِ النَّارِ
باب: جہنم کے احوال و صفات کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4318
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير , حدثنا ابي , ويعلى , قالا , حدثنا إسماعيل بن ابي خالد , عن نفيع ابي داود , عن انس بن مالك , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن ناركم هذه جزء من سبعين جزءا من نار جهنم , ولولا انها اطفئت بالماء مرتين ما انتفعتم بها , وإنها لتدعو الله عز وجل ان لا يعيدها فيها".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک تمہاری یہ آگ جہنم کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اور اگر یہ دو مرتبہ پانی سے نہ بجھائی جاتی تو تم اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے، اور یہ آگ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ دوبارہ اس کو جہنم میں نہ ڈالا جائے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1627، ومصباح الزجاجة: 1544) (ضعیف جدا) (سند میں نفیع ابوداود متروک راوی ہے، لیکن صحیحین میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث ثابت ہے، آخری ٹکڑا وإنها لتدعو الله عز وجل أن لا يعيدها فيها ثابت نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا بهذا التمام وصحيح دون قوله وإنها لتدعو

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا ¤ نفيع : متروك (تقدم:1485) وله متابعة مردودة عند الحاكم (593/4) وحديث (3265) و مسلم (2843) يُغني عنه ۔

Share this: