احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ
باب: فجر میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 816
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا شريك ، وسفيان بن عيينة ، عن زياد بن علاقة ، عن قطبة بن مالك ، سمع النبي صلى الله عليه وسلم:"يقرا في الصبح: والنخل باسقات لها طلع نضيد سورة ق آية 10".
قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر میں آیت کریمہ: «والنخل باسقات لها طلع نضيد»  پڑھتے ہوئے سنا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 35 (457)، سنن الترمذی/الصلاة 112 (306)، سنن النسائی/الافتتاح 43 (951)، (تحفة الأشراف: 11087)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/322) سنن الدارمی/الصلاة 66 (1235) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ آیت سورۃ ق (۱۰) میں ہے، مطلب یہ ہے کہ سورۃ (ق) اور اس کے برابر سورتیں فجر میں پڑھتے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: