احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: إِقَامَةِ الْحُدُودِ عَلَى الإِمَاءِ
باب: لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2565
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن الصباح ، قالا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن عبيد الله بن عبد الله ، عن ابي هريرة وزيد بن خالد و شبل ، قالوا: كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم، فساله رجل عن الامة تزني قبل ان تحصن، فقال:"اجلدها، فإن زنت فاجلدها"، ثم قال في الثالثة او في الرابعة"فبعها ولو بحبل من شعر".
ابوہریرہ، زید بن خالد اور شبل رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک شخص نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سوال کیا جس نے شادی شدہ ہونے سے پہلے زنا کیا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے کوڑے مارو، اگر پھر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ میں کہا: اسے بیچ دو خواہ وہ بالوں کی ایک رسی کے عوض بکے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحدود 22 (6837، 6838)، صحیح مسلم/الحدود 6 (1703)، سنن ابی داود/الحدود 33 (4469)، سنن الترمذی/الحدود 13 (1433)، (تحفة الأشراف: 3756، 4814، 14107)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحدود 3 (14)، مسند احمد (4/116، 117) سنن الدارمی/الحدود 12 (2371) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: