احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: الأَمِينِ يَتَّجِرُ فِيهِ فَيَرْبَحُ
باب: امانت کے مال سے تجارت کرنے والا نفع کمائے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2402
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن شبيب بن غرقدة ، عن عروة البارقي ، ان النبي صلى الله عليه وسلم: اعطاه دينارا يشتري له شاة فاشترى له شاتين فباع إحداهما بدينار فاتى النبي صلى الله عليه وسلم بدينار وشاة فدعا له رسول الله صلى الله عليه وسلم بالبركة. قال: فكان لو اشترى التراب لربح فيه.
عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا تو اس سے انہوں نے دو بکریاں خریدیں، پھر ایک بکری کو ایک دینار میں بیچ دیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی، راوی کہتے ہیں: (اس دعا کی برکت سے) ان (عروۃ) کا حال یہ ہو گیا کہ اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب 28 (3640، 3641، 3642)، سنن ابی داود/البیوع 28 (3384، 3385)، سنن الترمذی/البیوع 34 (1258)، (تحفة الأشراف: 9898)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/375، 376) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2402M
حدثنا احمد بن سعيد الدارمي ، حدثنا حبان بن هلال ، حدثنا سعيد بن زيد ، عن الزبير بن الخريت ، عن ابي لبيد لمازة بن زبار ، عن عروة بن ابي الجعد البارقي ، قال: قدم جلب فاعطاني النبي صلى الله عليه وسلم دينارا فذكر نحوه.
عروہ بن ابی الجعد بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ باہر سے بکنے کے لیے جانور آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک جانور خریدنے کے لیے) مجھے ایک دینار دیا، پھر راوی نے اسی طرح کی روایت ذکر کی۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (حسن) (ملاحظہ ہو: الإ رواء: 5/129)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: