احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابٌ في الْبِنَاءِ وَالْخَرَابِ
باب: گھر بنانے اور اجاڑنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4160
حدثنا ابو كريب , حدثنا ابو معاوية , عن الاعمش , عن ابي السفر , عن عبد الله بن عمرو , قال: مر علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نعالج خصا لنا , فقال:"ما هذا ؟", فقلت: خص لنا وهى , نحن نصلحه , فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما ارى الامر إلا اعجل من ذلك".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے اس وقت ہم اپنی ایک جھونپڑی درست کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا: یہ کیا ہے؟ میں نے کہا: یہ ہماری جھونپڑی ہے، ہم اس کو درست کر رہے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے خیال میں موت اس سے بھی جلد آ سکتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأدب 169 (5235، 5236)، سنن الترمذی/الزہد 25 (2335)، (تحفة الأشراف: 8650)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/161) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: