احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: مَعِيشَةِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی معیشت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4155
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير , وابو كريب , قالا: حدثنا ابو اسامة , عن زائدة , عن الاعمش , عن شقيق , عن ابي مسعود , قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يامر بالصدقة , فينطلق احدنا يتحامل حتى يجيء بالمد , وإن لاحدهم اليوم مائة الف", قال شقيق: كانه يعرض بنفسه.
ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ و خیرات کا حکم دیتے تو ہم میں سے ایک شخص حمالی کرنے جاتا، یہاں تک کہ ایک مد کما کر لاتا، (اور صدقہ کر دیتا) اور آج ان میں سے ایک کے پاس ایک لاکھ نقد موجود ہے، ابووائل شقیق کہتے ہیں: گویا کہ وہ اپنی ہی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 9 (1415، 1416)، الإجارة 13 (2273)، تفسیر التوبة 11 (4668، 4669)، صحیح مسلم/الزکاة 21 (1018)، سنن النسائی/الزکاة 49 (2530)، (تحفة الأشراف: 9991)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/273) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: