احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
32: بَابُ: فَضْلِ الأَنْصَارِ
باب: انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 163
حدثنا علي بن محمد ، وعمرو بن عبد الله ، قالا: حدثنا وكيع ، عن شعبة ، عن عدي بن ثابت ، عن البراء بن عازب ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من احب الانصار احبه الله، ومن ابغض الانصار ابغضه الله "، قال شعبة: قلت لعدي: اسمعته من البراء بن عازب، قال: إياي حدث.
براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے انصار سے محبت کی اس سے اللہ نے محبت کی، اور جس شخص نے انصار سے دشمنی کی اس سے اللہ نے دشمنی کی۔ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے عدی سے پوچھا: کیا آپ نے یہ حدیث خود براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنی ہے؟ تو انہوں نے کہا: مجھ ہی سے تو انہوں نے یہ حدیث بیان کی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/مناقب الأ نصار 4 (3783)، صحیح مسلم/ الإیمان 33 (75)، سنن الترمذی/المناقب 66 (3900) سنن النسائی/ الکبری (8334)، (تحفة الأشراف: 1792)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/ 283، 292) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غیر صحابہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درجے کو نہیں پہنچ سکتے، اور صحبت رسول والے شرف کے برابر کوئی عمل نہیں ہو سکتا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: