احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
34: بَابٌ في ذِكْرِ الْخَوَارِجِ
باب: خوارج کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 167
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن ايوب ، عن محمد بن سيرين ، عن عبيدة ، عن علي بن ابي طالب ، قال: وذكر الخوارج، فقال: " فيهم رجل مخدج اليد، او مودن اليد، او مثدن اليد، ولولا ان تبطروا لحدثتكم بما وعد الله الذين يقتلونهم على لسان محمد صلى الله عليه وسلم " قلت: انت سمعته من محمد صلى الله عليه وسلم قال: إي، ورب الكعبة ثلاث مرات.
عبیدہ فرماتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے خوارج کا ذکر کیا، اور ذکر کرتے ہوئے کہا: ان میں ایک آدمی ناقص ہاتھ کا ہے ۱؎، اور اگر مجھے ڈر نہ ہوتا کہ تم خوشی سے اترانے لگو گے تو میں تمہیں ضرور بتاتا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی زبان سے ان کے قاتلین کے لیے کس ثواب اور انعام و اکرام کا وعدہ فرمایا ہے، میں نے کہا: کیا آپ نے یہ بات محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ کہا: ہاں، کعبہ کے رب کی قسم! (ضرور سنی ہے)، اسے تین مرتبہ کہا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 48 (1066)، سنن ابی داود/السنة 31 (4763)، (تحفة الأشراف: 10233)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/ 13، 65، 83، 95، 113، 122 144 145) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: راوی کو شک ہے کہ  «مخدج اليد أو مودن اليد أو مثدون اليد»  میں سے کون سا لفظ استعمال کیا ہے، جب کہ ان سب کے معنی تقریباً برابر ہیں، یعنی ناقص ہاتھ۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: