احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: حَدِّ السَّكْرَانِ
باب: شرابی کی حد کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2569
حدثنا إسماعيل بن موسى ، حدثنا شريك ، عن ابي حصين ، عن عمير بن سعيد ، ح وحدثنا عبد الله بن محمد الزهري ، حدثنا سفيان بن عيينة ، حدثنا مطرف سمعته، عن عمير بن سعيد ، قال: قال علي بن ابي طالب :"ما كنت ادي من اقمت عليه الحد إلا شارب الخمر، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يسن فيه شيئا، إنما هو شيء جعلناه نحن".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جس پر میں حد جاری کروں (اگر وہ مر جائے) تو میں اس کی دیت ادا نہیں کروں گا، سوائے شرابی کے، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کوئی حد نہیں مقرر فرمائی، بلکہ یہ تو ہماری اپنی مقرر کی ہوئی حد ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحدود 5 (6778)، صحیح مسلم/الحدود 8 (1707)، سنن ابی داود/الحدود 37 (4486)، (تحفة الأشراف: 10254)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/125، 130) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: