احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: الْقَاتِلُ لاَ يَرِثُ
باب: قاتل مقتول کی وراثت کا حقدار نہ ہو گا۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2645
حدثنا محمد بن رمح المصري ، انبانا الليث بن سعد ، عن إسحاق بن ابي فروة ، عن ابن شهاب ، عن حميد ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"القاتل لا يرث".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قاتل وارث نہیں ہو گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الفرائض 17 (2109)، (تحفة الأشراف: 12286) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 2735) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ اس کے جرم کی سزا ہے، اکثر لوگ اپنے مورث کو ترکہ پر قبضہ کرنے کے لیے مار ڈالتے ہیں، تو شریعت نے قاتل کو ترکہ ہی سے محروم کر دیا تاکہ کوئی ایسا جرم نہ کرے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: