احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: شرمگاہ چھونے پر وضو نہ کرنے کی رخصت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 483
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، حدثنا محمد بن جابر ، قال: سمعت قيس بن طلق الحنفي ، عن ابيه ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم"سئل عن مس الذكر ؟ فقال: ليس فيه وضوء إنما هو منك".
طلق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ سے شرمگاہ چھونے کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: اس کے چھونے سے وضو نہیں ہے، وہ تو تمہارے جسم کا ایک حصہ ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 71 (182)، سنن الترمذی/الطہارة 62 (85)، سنن النسائی/الطہارة 119 (165)، (تحفة الأشراف: 5023)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/22، 23) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: بسرہ بنت صفوان اور طلق بن علی رضی اللہ عنہما دونوں کی روایتیں بظاہر متعارض ہیں لیکن بسرہ رضی اللہ عنہا کی روایت کو ترجیح اس لئے حاصل ہے کہ وہ زیادہ صحیح و ثابت ہے، اور طلق بن علی رضی اللہ عنہ کی روایت منسوخ ہے کیونکہ وہ پہلے کی ہے، اور بسرہ رضی اللہ عنہا کی روایت بعد کی ہے جیسا کہ ابن حبان اور حازمی نے اس کی تصریح کی ہے، اور دونوں میں تطبیق اس طرح سے بھی دی جاتی ہے کہ بسرہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بغیر کسی حاجز (پردہ) کے چھونے سے متعلق ہے، اور طلق کی حدیث حاجز (پردہ) کے اوپر چھونے سے متعلق ہے، لہذا اگر کوئی بغیر کسی حائل کے شرمگاہ چھولے تو وضو کرے اور اگر کوئی پردہ حائل ہو تو وضو کی ضرورت نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: